پٹر ولیم ڈیلر ز مار جن میں فوری طور پر اضا فہ کرنے کا مطالبہ 

پٹر ولیم ڈیلر ز مار جن میں فوری طور پر اضا فہ کرنے کا مطالبہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹی رپورٹر) سر حد پٹر ولیم اینڈ کار یٹج ایسو سی ایشن خیبر پختو نخوا کے چیر مین عبد ا لما جد خان نے  حکومت کو خبر دار کیا ہے ا گر پٹر ولیم ڈیلر ز مار جن میں فوری طور پر اضا فہ نہ کیا تو پا نچ نو مبر سے صو بے بھر میں تما م پٹر ول پمپس بند کر کے بھر پو ر احتجا ج شر و ع کر یں گے جو کہ مطا لبات تسلیم ہو نے تک جا ری رہیگے۔گذ شتہ روز ایسو سی ایشن کے اجلا س کی صدار ت کر تے ہو ئے عبدالما جد نے کہا ہیآل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ما رجن بڑ ھا نے کے لئے حکو مت کو  پہلے ہی  احتجا ج کے لئے ڈیڈ لائن دی ہو ئی جس کے تحت خیبر پختو نخو امیں بھی مطا لبا ت تسلیم نے ہو نے صور ت میں بھر پو ر احتجا جی تحر یک کا ا ٓغا ز کیا جا ئیگا۔  ایسو سی ایشن کے چیر مین نے کہا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں موجودہ مارجن پر اپنا کاروبار جاری نہیں رکھ سکتے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اپنے مطالبات پیش کرتے ہوئے عبدالما جد خان کا کہنا تھا کہ حالیہ برسوں میں مہنگائی میں بے تحاشہ اضافہ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے ہمارے روز مرہ اخراجات میں بھی تین گنا اضافہ ہو گیا ہے۔ ہم کافی عرصے سے اپنا مارجن بڑھانے کیلئے حکومت سے درخواست چلے آ رہے ہیں مگر گزشتہ تین سال سے حکومت کا کمیشن بڑھانے کے وعدے پر عمل نہیں ہوا۔مہنگائی اور پیداواری لاگت میں اضافے کے باعث کاروبار کرنا ناممکن ہو گیا ہے حکومت نے  ہمارا مارجن پانچ فیصد کرنے کا وعدہ کرنے کے باوجود اسے نہیں بڑھایا اور ہمیں مسلسل لولی پاپ دیا جارہا ہے جبکہ اس عرصے میں ہمارے روزمرہ اخراجات میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے جن میں بجلی کے بلز، ملازمین کی تنخواہیں اور دیگر اخر اجا ت میں بے تحا شہ اضا فہ ہو ا ہے۔