کمشنر پشاور سے لائیو سٹاک فارمرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

کمشنر پشاور سے لائیو سٹاک فارمرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹی رپورٹر) کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود سے جمعہ کے روز لائیو اسٹاک فارمرز ایسوسی ایشن کے وفد نے صوبائی صدر محمد آصف اعوان کی سربراہی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر کامران صدر فریش ملک ایسوسی ایشن امداد خان چیرمین بین الصوبائی رابطہ کمیٹی افتخار علی اچینی اور محمد کبیر خان رابطہ سیکرٹری فریش ملک ایسوسی ایشن بھی موجود تھے۔ ملاقات میں وفد نے ڈیری سیکٹر فارمرز کو درپیش مشکلات سے کمشنر پشاور ڈویژن کو آگاہ کیا۔کمشنر پشاور ڈویژن نے ڈیری سیکٹر کودرپیش مسائل سننے کے بعد بعض مسائل کے حل کے لئے موقع پرہی احکامات جاری کئے جبکہ ڈائریکٹر لائیو اسٹاک کو ایسوسی ایشن سے رابطہ میں رہنے اور ان کے جائز مطالبات کے حل کے لئے ہدایات جاری کردیں۔کمشنر پشاور ڈویژن نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے دائرہ اختیار میں آنے والے تمام جائز مطالبات کو پورا کیا جائے گا اور کسی بھی مسئلہ کی صورت میں براہ راست ان سے رابطہ کیا جائے اس کے علاوہ کمشنر پشاور نے کہا کہ عوام کو صاف ستھری ڈیری مصنوعات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے دودھ میں کیمیکل اور دیگر مضرِ صحت اشیا ملانے والے فارمز مالکان کے خلاف فوری کاروائی کی جائے گی ۔ لائیو اسٹاک فارمرز ایسوسی ایشن نے وقت دینے اور مسائل کے حل کے لئے احکامات پرکمشنر پشاور ڈویژن کا شکریہ ادا کیا اوردودھ میں کیمکل اور دیگر مضرِ صحت اشیاء ملانے والے فارمز مالکان سے لاتعلقی کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ ان کے خلاف کاروائی کیلئے وہ انتظامیہ کوخود نشاندہی کرا ئینگے۔