سرائے نورنگ،ٹریفک  حادثات،3 جوان زخمی 

  سرائے نورنگ،ٹریفک  حادثات،3 جوان زخمی 

  

سرائے نورنگ(نمائند ہ پاکستان)غزنی خیل اور بخمل احمدزئی کے مقامات پر موٹر سائیکل حادثات میں تین لڑکے زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122لکی مروت کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روزغزنی خیل اوربچکن احمدزئی میں موٹر سائیکلیں میں تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہوگئیں جس کے نتیجے میں حفیظ اللہ(12سال) سکنہ تجوڑی۔ گلفام خان(12 سال)اوراحمد خان(10سال) زخمی ہوئے حادثات کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ایمبولینس اور میڈیکل ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچیں زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لکی مروت منتقل کیاگیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -