جگنو محسن کی نااہلی کیلئے درخواست پر الیکشن کمیشن سمیت فریقین کونوٹس 

      جگنو محسن کی نااہلی کیلئے درخواست پر الیکشن کمیشن سمیت فریقین کونوٹس 

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس جواد حسن نے رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن کی نااہلی کیلئے درخواست پر الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو کونوٹس جاری کر دیئے  فاضل جج نے اویس خالد ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست پر سماعت کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اکاؤنٹس اور جائیدادوں کی مکمل تفصیلات انتخابی گوشواروں میں ظاہر نہیں کیں غلط بیانی کرنے پرجگنو محسن آئین کے ارٹیکل باسٹھ تریسٹھ کے مطابق صادق اور امین نہیں رہیں درخواست میں استدعا کی گئی کہ غلط بیانی کرنے پرجگنو محسن کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کوکالعدم قرار دیا جائے عدالت نے تمام فریقین کو آئندہ سماعت پر تفصیلی جواب داخل کرنے کی ہدایت کردی۔

فریقین کو نوٹس

مزید :

پشاورصفحہ آخر -