نیب آرڈی نینس کامقصد ملک میں عدل کے نظام پر حملہ ہے: شاہد خاقان عباسی

نیب آرڈی نینس کامقصد ملک میں عدل کے نظام پر حملہ ہے: شاہد خاقان عباسی

  

         اسلام آباد(این این آئی)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب آرڈی نینس کا مقصد ملک میں عدل کے نظام پر حملہ ہے، چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع ہے،پاکستان کے مسائل کا واحد حل فوری اور شفاف الیکشن ہیں یہ مذہبی جماعت وہی جماعت ہے جو جنرل الیکشن اور کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن بھی لڑی ہے اب اس جماعت نام لینے پر بھی ٹی وی سٹیشن بین ہو جاتے ہیں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نیب کو حق کی آواز دبانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے نیب آرڈی نینس کا مقصد ملک میں عدل کے نظام پر حملہ ہے اور چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع ہے سچ اور جھوٹ عوام کے سامنے آنا چاہیے۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جب تک آئین پر نہیں چلیں گے ملک آگے نہیں بڑھے گا اس ملک میں ایک سچائی کا کمیشن بنا دیں سب پتہ چل جائیگاانہوں نے کہاکہ پاکستان  کے مسائل کا واحد حل فوری اور شفاف الیکشن ہیں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اب مذہبی جماعت کا نام لینے پر بھی ٹی وی سٹیشن بین ہو جاتے ہیں انہوں نے کہاکہ پنجاب میں رینجرز تعینات کی گئی لیکن آپ خبر نہیں دکھا سکتے،یہ وہی جماعت ہے جو جنرل الیکشن اور کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن بھی لڑی ہے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پولیس کے لوگ شہید ہوں تو پارلیمان میں آکر بات کیوں نہیں کرتے؟ پنجاب اسمبلی کا اجلاس کیوں نہیں بلایا جاتا؟ پارلیمان میں آکر بتاتے کیوں نہیں کیا وعدے کئے تھے؟۔

شاہد خاقان عباسی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -