24گھنٹوں کے دوران گھروں، 2دکانوں کا صفایا، 18موٹرسائیکلیں، گاڑی، 2رکشے چوری: کئی راہ گیر بھی لُٹ گئے 

24گھنٹوں کے دوران گھروں، 2دکانوں کا صفایا، 18موٹرسائیکلیں، گاڑی، 2رکشے چوری: ...

  

 

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈاکو اور چوروں کی دھڑلے سے وارداتیں، 24گھنٹوں کے دوران 18موٹرسائیکلیں 1کار اور 2رکشے چوری جبکہ کئی شہری بھی لُٹ گئے  تفصیلات کے مطابق باٹا پور کے علاقے میں 3ڈاکو ارشد کے گھر گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 7لاکھ 18ہزار مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون، گارڈن ٹاؤن میں 2ڈاکو عدیل کے گھر سے گن پوائنٹ پر 16لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے، غازی آباد کے علاقے میں ڈاکوایان کی دکان سے گن پوائنٹ پر 62ہزار نقدی اور موبائل فون، شادباغ میں ڈاکو حارث کی دکان سے 29ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے ملت پارک کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکو وارث سے گن پوائنٹ پر 1لاکھ 13ہزار نقدی اور موبائل فون، مغلپورہ میں ڈاکو خلیل سے 90ہزار نقدی و موبائل ، نصیر آباد کے علاقے میں ڈاکو رؤف سے گن پوائنٹ پر 16ہزار نقدی و موبائل، شاہدرہ ٹاؤن میں ڈاکو عبدالخالق سے 47ہزار نقدی وموبائل  ، شادمان میں ڈاکو صفدر سے 17ہزار روپے نقدی وموبائل  چھین کر فرار ہو گئے جبکہ ڈیفنس سی سے کار، ماڈل ٹاؤن، شمالی چھاؤنی، ٹبی سٹی، نیو انارکلی، اقبال ٹاؤن، شیراکوٹ، سندر، فیکٹری ایریا، شاہدرہ، نواب ٹاؤن، نصیر آباد، کاہنہ، ڈیفنس بی، ہربنس پورہ، شادباغ، داتا دربار، ہنجروال، گرین ٹاؤن سے موٹرسائیکلیں رائیونڈ سٹی اور پرانی انارکلی سے رکشے چوری ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -