لاہور پولیس شہریوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت الرٹ ہے، سی سی پی او

 لاہور پولیس شہریوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت الرٹ ہے، سی سی پی او

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل کی ہدایت پر لاہور پولیس نے ملکی حالات کے پیش نظر شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنے کیلئے  مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کیا۔ فلیگ مارچ مال روڈ، جیل روڈ،کینال روڈ،بھٹہ چوک، ڈیفنس، قائد اعظم انٹر چینج،کرول گھاٹی،بابو صابو، شنگھائی، پیکو روڈ، ٹھوکر نیاز بیگ سمیت شہر کی اہم شاہراہوں اور مقامات سے گذرا۔سی سی پی او لاہور  نے کہا ہے کہ لاہور پولیس شہریوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت الرٹ ہے فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال اور املاک کی حفاظت  لاہور پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔نقص امن اور بد امنی پھیلانے کی تمام کوششوں کو شہریوں کے ساتھ مل کر ناکام بنا دیں گے۔ 

مزید :

علاقائی -