مارکیٹیں بند کروانے والوں کیخلاف کارروائیاں، 250سے زائد افراد گرفتار

مارکیٹیں بند کروانے والوں کیخلاف کارروائیاں، 250سے زائد افراد گرفتار

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنزلاہور کیپٹن(ر) سہیل چودھری کی ہدایت پر لاہور پولیس کی ڈنڈے کے زور بازاراور مارکیٹیں بند کروانے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری  پولیس نے شہر کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کر کے 250 سے زائد افراد گرفتار کر لئے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا  ملزمان نے ہال روڈ، شاہدرہ، اچھرہ اور بابو صابو سمیت مختلف بازاروں اور مارکیٹوں کو زبردستی بند کروایا تھا۔ گرفتار ملزمان نے دکانداروں کو سنگین نتائج کے دھمکیاں بھی دیں اور روڈ بھی بلاک کئے تاجر برادری نے جمعہ اور ہفتہ کے روز مقررہ اوقات میں کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے اور غنڈہ عناصر سے محفوظ رہنے کیلئے پولیس سے مدد طلب کر لی  ڈی آئی جی آپریشنز نے تاجر برادری کوبھرپور سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے ڈویژنل ایس پیز کو بازاروں،مارکیٹوں کے صدر،سیکریٹریز سے رابطہ میں رہنے کی ہدایت کر دی۔  تاجر برادری کو کسی فرد یا گروہ کے ہاتھوں یرغمال بننے نہیں دیں گے۔ ر

یاست کے خلاف تخریب کاری کرنے والوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کی تاجربرادری بلا خوف و خطر کاروباری سرگرمیاں جاری رکھیں، پولیس سکیورٹی دے گی۔

پولیس افسران نقص امن کا باعث بننے والوں کے خلاف بھرپورکاروائیاں عمل میں لائیں۔

مزید :

علاقائی -