مہنگائی عروج پر ہے حکمران کہتے ہیں کچھ نہیں ہے، خورشید شاہ

مہنگائی عروج پر ہے حکمران کہتے ہیں کچھ نہیں ہے، خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر(آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مہنگائی عروج پر ہے حکمران کہتے ہیں کچھ نہیں ہے۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ آٹا،تیل، گھی، پھل سبزیاں سب ہی مہنگے ہیں، مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے لیکن ان سے کچھ بھی کنٹرول نہیں ہورہا ہے،حکومتیں اس طرح تو نہیں چلتی ہیں۔ذرائع کے مطابق پی پی رہنما خورشید شاہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کے سلسلے میں احتساب عدالت سکھر میں پیش ہوئے،ضمانت پر رہا ہونے کے بعد خورشید شاہ کی احتساب عدالت میں یہ پہلی حاضری تھی۔نیب نے خورشید شاہ سمیت 18 افراد کیخلاف ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد کا ریفرنس دائر کررکھا ہے۔
خورشی