نیشنل یوتھ کونسل کے ممبر ر کی وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار سے ملاقات

نیشنل یوتھ کونسل کے ممبر ر کی وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


باجوڑ(نمائندہ خصوصی)  پرائم منسٹر نیشنل یوتھ کونسل کے ممبر ریحان زیب خان کا  وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار سے وزیراعظم آفس میں ملاقات۔ ملاقات میں نیشنل یوتھ کونسل اور کامیاب جوان پروگرام کے آئندہ سرگرمیوں پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔  ملاقات میں ریحان زیب خان نے وزیراعظم کے معاون خصوصی کو ابھی تک اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔  ریحان زیب نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام تاریخ میں پہلی بار نوجوان طبقے کو اوپر لا رہے ہیں،  نیشنل یوتھ کونسل ملین نوجوانوں کی آواز ہے۔ انہوں نے کہا کہ  کامیاب جوان پروگرام ہزاروں نوجوانوں کیلئے روزگار،  فنی تعلیم  اور صحت مند سرگرمیوں کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ ریحان زیب نے کہا کہ  پوری ملک کے نوجوانوں کو ایک خوشحال، ترقی یافتہ اور معاشی طور پر مضبوط پاکستان میں کردار ادا کرنے کیلئے متحد کریں گے۔  ملاقات میں ٹرائبل یوتھ فورم کے نمائندے توصیف خان صافی اور عدنان خان بھی شریک تھے۔