جامعہ پشاور میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیرِ اہتمام محفلِ مشاعرہ کا انعقاد 

  جامعہ پشاور میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیرِ اہتمام محفلِ مشاعرہ کا انعقاد 

  

پشاور(سٹی رپورٹر) جامعہ پشاور آغا خان آڈیٹوریم میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیرِ اہتمام محفلِ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں طلبہ نے شرکت کی۔محفلِ مشاعرے میں رضوان اللہ شمال، انوار علی بیگوخیل، ڈاکٹر احمد علی عاجز، جاوید درمان، راشد خان راشد، سرور ایڈکیٹ,محمد گل منصور، ضمیر خان ضمیرسمیت صوبہ کے دیگر شعرا کرام نے شرکت کی۔عابد افغان مہمند نے سٹیج کے فرائض انجام دیئے۔ محفلِ مشاعرے میں ناظم اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ خیبر پختونخوا کلیم اللہ اور ناظم کیمپس شفیق الرحمن بطورِ مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -