امیر مقام کی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر محمد احسن بھون کو مبارکباد

    امیر مقام کی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر محمد احسن بھون کو ...

  

پشاور(نیوزرپورٹر)پاکستان مسلم لیگ نون خیبر پختون خوا کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر محمد احسن بھون کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدوار مسٹربھون نے اعلیٰ بار کا باوقار اور اہم مقام حاصل کیا جس نے احسن بھون پر قانونی برادری کے اعتماد کا اظہار کیا اور مسلم لائرز فورم کو بار میں ایک بڑی قوت ثابت کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سپریم کورٹ بار کے نومنتخب صدر اور ان کی کابینہ وکلاء کی بہتری اور آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لیے اپنی توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے سپریم کورٹ بار الیکشن میں مسلم لائرز فورم کی کوششوں اور کردار کی بھی ستائش کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -