الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ‘ 30 بچیوں میں شادی گفٹس تقسیم

الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ‘ 30 بچیوں میں شادی گفٹس تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹی رپورٹر) الخدمت فانڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ پشاور کے زیر انتظام غریب اور مستحق خاندانوں سے تعلق رکھنے والے بچیوں میں شادی گفٹس کی تقریب منعقد ہوئی جس کی نگران ضلع پشاور کی الخدمت فانڈیشن ومن ونگ کی انچارج نسرین مراد تھی اس موقع پر منعقدہ تقریب میں ڈونرز نے مستحق بچیوں کے والدین کو شادی گفٹس دئیے۔ان شادی گفٹس میں ڈنر سیٹ، واٹر سیٹ، ٹی سیٹ، ڈبل بیڈ کپڑے اور دیگر گھریلو سامان شامل تھا۔تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے الخدمت فانڈیشن ضلع پشاور کی نگران نسرین مراد نے الخدمت فانڈیشن ویمن ونگ کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ڈونرز کے تعاون سے ہر تین ماہ بعد تیس بچیوں کو شادی گفٹس دئیے جاتے ہیں جبکہ اس وقت یتماپراجیکٹ بھی جاری ہے جس میں یتیموں کو سپانسر کیا جاتا ہے اس سلسلے میں یتیموں کے ماں کو بینک اکانٹس کے ذریعے اخراجات کیلئے فی کس چار ہزار روپے ماہانہ دئیے جارہے ہیں اسی طرح سلائی سنٹرز میں بچیوں کو تربیتی سیشن بھی کروائے جارہے ہیں.جبکہ تعلیم سے رہ جانیوالی بچیوں کو سی پی سی میں تعلیم بھی دی جارہی ہیں جنہیں الخدمت فانڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ یونیفارم، کتب بھی فراہم کرتی ہیں..