جے یو آئی پی کے 66 کے زیر اہتمام مہنگائی کیخلاف احتجاج
پشاور(سٹی رپورٹر) قائد جمعیت و پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے حکم پر کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جمعیت علماء اسلام پی کے 66 نے متھرا بازار مین چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کی قیادت سابق ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا سعید جان، پی کے امیر قاری بلال، نائب امیر مولانا قاری اسحاق، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر وجاہت، سیکرٹری اطلاعات وصال خان چغرزئی،حاجی جنگریز خان چغرمٹی، حاجی سیف اللہ مولانا ضیا الرحمن، مولانا عبدالعزیز، مولانا فرمان اللہ، مولانا عارف، مولانا الیاس ودیگر کر رہے تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے کمر توڑ مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کیا ہوا ہے اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں یہ نااہل اور سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیج کر دم لیں گے حکومت ناکام ہو چکی ہے حکومت نے اشیائے خوردونوش کی چیزیں مہنگا کرکے عوام کو مایوس کیا تبدیلی سرکار نے ملک کو آئی ایم ایف کا غلام بنادیا ہے۔