قادیانیوں سے لین دین اور خرید وفروخت حرام،تحفظ ختم نبوتؐ 

  قادیانیوں سے لین دین اور خرید وفروخت حرام،تحفظ ختم نبوتؐ 

  

چکدرہ (تحصیل رپورٹر)وچ لوئر دیر میں تحفظ ختم نبوت کانفرنس، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک تحفظ ختم نبوت مردان کے امیر مولاناقاری اکرام الحق، لوئردیرکے امیر قاری عمران حقانی مولانا ولی احمد اور جے یو آئی کے حافظ حسین احمد  مولانا شاہ حسین شاہ  قاری عدنان  اللہ نے کہاکہ قادیانی کافر اور وہ 1973میں آئین پاکستان کی رو سے کافر قراردیئے گئے ہیں مگر وہ آج بھی خود کو مسلمان کہنے اور ثابت کرنے کے لئے مملکت خداد داد پاکستان اور اسلام کے خلاف سازشوں میں لگے ہوئے ہیں، مقررین نے قادینوں کیساتھ لین دین خرید وفروخت کرنا ناجائز اور حرام کیونکہ قادیانی اپنی امدنی کا دسواں حصہ لوگوں کو قادیانی بنانے میں خرچ کرتے ہیں اور سارے مسلمانوں کو مرتد بنانے میں انکی مدد کررہے ہیں لہذا کسی بھی حثیت سے ان کے ساتھ معاملات ہرگز جائز نہیں ہے اور قادیانیوں کی مصنوعات سے بائیکاٹ کرنا  عشق رسول ہے امت مسلمہ کا متفقہ فتوی ہے کہ قدیانیوں کے ساتھ لین دین اور خرید وفروخت حرام ہے مقررین نے کہا کہ کیا ہم عشق رسول ﷺ میں اتنا بھی نہیں کرسکتے کہ قادنیوں کی مصنوعات سے بائیکاٹ اوران سے لین دین نہ کریں مقررین نے اقوام عالم پر زوردیاکہ پاکستان کاآئین وقانون نہ ماننے والے قادیانی غدداروں کی کوئی مدد نہ کریں یہ اسلام کا لبادہ اوڑھ کر عالم انسانیت میں انتشار پھیلارہے ہیں، مقررین نے کہاکہ ختم نبوت کاتحفظ ہر مسلمان پر فرض ہے اور اس حوالے سے کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا، علماء، مشائخ اور دینی مدارس کے کے طلبہ نے کثیر تعداد میں تحفظ ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -