چمکنی، ٹاون، تاتارا اور پہاڑی پورہ میں سرگرم منشیات فروش گرفتار

  چمکنی، ٹاون، تاتارا اور پہاڑی پورہ میں سرگرم منشیات فروش گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر) پشاور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرگرم5  منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کا تعلق ضلع خیبر اور پشاور کے مختلف علاقوں سے ہے جو چمکنی، کینٹ اور نواحی علاقوں میں مخصوص گاہک کو منشیات سپلائی کرنے میں ملوث ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر8 کلو گرام سے زائد چرس اورہزاروں روپے مالیت کی آئس بھی برآمد کرلی گئی ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ چمکنی، تھانہ ٹاون، تھانہ پہاڑی پورہ اور تھانہ تاتارا میں مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے گزشتہ روز منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف کامیاب کارروائیاں کی ہیں جن کے دوران چمکنی، تاتارا، ٹاون اور دیگر علاقوں میں سرگرم منشیات فروشوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، کریک ڈاون کے دوران ایس ایچ او تھانہ چمکنی ہارون جدون نے دو ملزمان یاسین ولد رشید اور رویل ولد ثناب گل، ایس ایچ او تھانہ ٹاون ابراہیم خان نے ملزم اسلم ولد گل محمد، ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ امتیاز خان نے ملزم امین ولد شیر محمد اور ایس ایچ او تھانہ تاتارا عمران خان نے ملزم نوران شاہ ولد محمد زرین کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 8 کلو گرام سے زائد چرس اورہزاروں روپے مالیت کی آئس بھی برآمد کی ہے جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے