کھیلوں کے فروغ اور میدانوں کو آباد کرنا اولین ترجیح ہے: شفیق شیر آفریدی

   کھیلوں کے فروغ اور میدانوں کو آباد کرنا اولین ترجیح ہے: شفیق شیر آفریدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
       باڑہ (نمائندہ پاکستان)علاقے میں نوجوانوں کے روشن مستقبل کیلئے کھیلوں کو فروغ اور میدانوں کو آباد کرنے کیلئے کوشاں ہے پرائیویٹ سکولوں کی تعلیمی کارکردگی نے بچوں کی مستقل بچا کر علاقے میں خراب حالت کے باوجود نوجوانوں کی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھیں۔قبائلی نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں صرف سہولیات کی کمی ہے جس کیلئے ہم ہر فورم پر آواز اٹھا کر سہولیات دینگے۔ کیونکہ یوتھ ہی ہمارا مستقبل ہے۔ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی شفیق آفریدی نے آکاخیل سکول ایسوسی ایشن سپورٹس گالا کے افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر آکاخیل سکول ایسوسی ایشن سپورٹس گالا کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔سپورٹس گالا میں کرکٹ، ولی بال اور مختلف کھیلوں کے مقابلے ہونگے۔افتتاحی تقریب میں آکاخیل سکول ایسوسی ایشن کے صدر رفیق پروانہ، معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید ایاز وزیر، کاروں حق کے صدر حاجی نذر جان سمیت تمام پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ اور طلبا نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی شفیق آفریدی نے کہا کہ علاقے میں نوجوانوں کے روشن مستقبل بنانے کیلئے کھیلوں کو فروغ اور میدانوں کو آباد کرنے کیلئے کوشاں ہے جس کا مقصد نوجوانوں کے قیمتی ٹائم ضائع ہونے سے بچاکر کھیل جیسے مثبت سرگرمیوں میں میں لگانا ہے۔انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سکول کی کھیلوں اور تعلیمی کارکردگی قابل ذکر ہے کیونکہ یوتھ کیلئے کھیل جیسے مثبت سرگرمیوں میں ان کی کارکردگی نمایاں ہے۔آکاخیل سکول ایسوسی ایشن سپورٹس گالا کیلئے تیس ہزار کا اعلان جبکہ مزید تعاون کی یقین دہانی کرائی۔تقریب کے آخر میں رفیق پروانہ نے تمام معزز مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔