نوشہرہ،بجلی چوروں کیخلاف کارروائی لاکھوں کی ریکوری،مقدمات درج

نوشہرہ،بجلی چوروں کیخلاف کارروائی لاکھوں کی ریکوری،مقدمات درج

  

 نوشہرہ (بیورورپورٹ) نوشہرہ: پیسکو اپریشن نوشہرہ سٹی کے حکام کا بجلی چوروں، کنڈا مافیا اور ٹمپرنگ میٹرز سمیت بجلی بل ادا نہ کرنے والوں کے خلاف گرینڈ اپریشن کئی کنڈا مافیا رنگ ہاتھوں پکڑ لئے گئے جبکہ لاکھوں روپے کی ریکوری کر دی گئی تفصیلات کے مطابق ایکسین پیسکو اپریشن نوشہرہ سٹی فدا محمد خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی او نوشہرہ سٹی محمد یونس کی زیر نگرانی اور لائن سپرٹننٹ محمد اسراف اور ایل ایس محمد شکیل خان کی قیادت میں پیسکو اپریشن نوشہرہ سٹی نے نوشہرہ کلاں کے محلہ نواں کلے اور محلہ حسن آباد میں بجلی چوروں، بجلی بل ادا نہ کرنے والوں اور ٹمرنگ میٹرز رکھنے والوں کے خالاف سخت کاروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے کے بقایاجات وصول کر دئیے جبکہ بجلی چوروں کے خلاف الیکٹرک سٹی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرنے کے لئے مراسلے ارسال کردئیے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -