اپنے مفاد کیلئے مذہب کارڈ کا استعمال درست عمل نہیں، فیصل واوڈا

  اپنے مفاد کیلئے مذہب کارڈ کا استعمال درست عمل نہیں، فیصل واوڈا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)تحریک انصاف کے سینئررہنما سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اپنے مفاد کیلئے مذہب کارڈ کا استعمال درست عمل نہیں پہلے بانی ایم کیو ایم لسانی بنیادوں پر فسادات کراتے تھے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ مذہب کارڈ استعمال کرنے کی اجازت کسی کو نہیں ہونی چاہیے انہوں نے کہاکہ پہلے بانی ایم کیوایم لسانی بنیادوں پر فسادات کراتے تھے اب مذہبی بنیاد پر فسادات کرائے جارہے ہیں کچھ ممالک ہیں جو دانستہ طور پرمسلمانوں کے جذبات مجروح کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ کسی بھی مسئلے کاحل بات چیت کے ذریعے نکالاجاسکتاہے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا جائے گا تو ریاست بھی ردعمل دے گی اگر کوئی غلط راستہ اختیار کرے گا تو  اسے قیمت بھی چکانا پڑے گی۔
فیصل واوڈا