بی جے پی اور آر ایس ایس ملکر مسلمانوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہی ہیں: پاکستان 

بی جے پی اور آر ایس ایس ملکر مسلمانوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہی ...

  

         اسلام آباد(آئی این پی، شِنہوا)) پاکستان نے کہا ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس مل کر منظم انداز میں مسلمانوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کراتی آرہی ہے، بھارت میں اقلیتوں اور ان کے طرز زندگی کیلئے گنجائش نہ ہونے کے برابر ہے۔ جمعہ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارت میں مساجد کی بے حرمتی، مسلمانوں کے گھروں، دکانوں کی توڑ پھوڑ اور تباہی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان نے کہا ہے کہ تری پورہ بھارت میں انتہا پسند ہندو توا جتھوں کی جانب سے یہ افسوسناک اور بہیمانہ حملے گزشتہ ایک ہفتے سے جاری ہیں، دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ آسام میں دہائیوں سے آباد مسلمانوں کو ان کے آبائی گھروں سے زورزبردستی اورجبر کے ذریعے بے دخل کیا اور نشانہ بنایاجارہا ہے۔ پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا، اقلیتوں پر حملے روکنے، عبادت گاہوں کی حفاظت یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کیا جائے۔ وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین اقوام متحدہ میں ترقی پذیر ملکوں کیلئے ایک توانا آواز بن کر سامنے آیا ہے اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی حمایت کا چمپیئن بن گیاہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ وار پریس بریفنگ سے خطاب کرتے وقت اقوام متحدہ میں عوامی جمہوریہ چین کی قانونی نشست کی بحالی کی 50ویں سالگرہ سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا۔احمد نے کہا کہ پاکستان چین کو اس اہم تقریب کی 50 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین نے سلامتی کونسل کے ایک ذمہ دار مستقل رکن کے طور پر مساوات اور انصاف کو برقرار رکھا ہے، کثیرالجہتی کو تقویت بخشی ہے، مساوات پر مبنی ترقی کی حمایت کی ہے اور عالمی امن اور استحکام میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو چین کے ساتھ اپنی دوستی پربے حد نازہے اور اقوام متحدہ میں عوامی جمہوریہ چین کی قانونی نشست کی بحالی میں اپنے کردار پر بھی فخر محسوس کرتا ہے۔

پاکستان

مزید :

پشاورصفحہ آخر -