رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں 1.23فیصد اضافہ، 14.31فیصد پر پہنچ گئی: ادارہ شماریات

رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں 1.23فیصد اضافہ، 14.31فیصد پر پہنچ گئی: ادارہ شماریات

  

          اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں)  ملک میں مہنگائی میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جس کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 1.23 فیصد کا بڑااضافہ ہوا جس کے بعد مطابق مہنگائی کی شرح 14.31 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حالیہ ہفتے پچیس اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،ٹماٹر کی قیمت میں 10 روپے71 پیسے فی کلو کا اضافہ ہوا،آلو 3 روپے 29 پیسے،چینی 3 روپے 77 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔اعدادشمار میں بتایا گیا کہ انڈے 5 روپے 38 پیسے فی درجن،گڑ ایک روپے 93 پیسے فی کلو مہنگاہوا،برائلر مرغی 11 روپے فی کلو، خوردنی تیل 19 روپے 30 پیسے مہنگاہوا جبکہ دال ماش 2 روپے 20 پیسے فی کلواوراڑھائی کلو گھی کا ڈبہ 7 روپے مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق باسمتی چاول 67 پیسے فی کلو،مٹن 6 روپے 48 پیسے فی کلو مہنگاہوا،بیف کی قیمت میں 2 روپے 62 پیسے فی کلو اضافہ ہوا،دال مسور،دال چنا، آٹے کے بیس کلو کے تھیلے کی قیمت میں کمی ہوئی۔حالیہ ہفتے چار اشیائے ضرویہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی، پیاز2 روپے 74 پیسے فی کلو، کیلے 2 روپے 31 پیسے فی درجن سستے ہوئے،دال مونگ ایک روپے 30 پیسے فی کلو، لہسن ایک روپے 9 پیسے سستا ہوا جبکہ حالیہ ہفتے بائیس اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

وفاقی ادارہ شماریات 

مزید :

صفحہ اول -