T20ورلڈ کپ، افغانستان کو شکست دیکر پاکستان نے فتوحات کی ہیٹ ٹرک کر لی، سیمی فائنل سے ایک قدم دور

  T20ورلڈ کپ، افغانستان کو شکست دیکر پاکستان نے فتوحات کی ہیٹ ٹرک کر لی، سیمی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


             دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ 2 میں سپر 12 مرحلے کے میچ میں پاکستان نے جیت کی ہیٹ ٹرک مکمل کرتے ہوئے افغانستان کو سنسنی خیز مقا بلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔پاکستان نے 148 رنز کا ہدف بابر اعظم اور آصف علی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 19 اوورز میں مکمل کرلیا،آصف علی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، وزیراعظم عمران خان،دیگر سیاسی اور عسکری قیادت نے شاندار کھیل پیش کرنے پر شاہینوں کو مبارک دی ہے۔دبئی میں کھیلے گئے میچ میں افغا نستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔پاکستان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ افغانستان نے بھی اسکاٹ لینڈ کیخلاف کھلائی گئی ٹیم کو ہی میدا ن میں اْتارا۔افغانستان نے آخری اوورز میں جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر147 رنز بنائے۔کپتان محمد نبی اور گلبدین 35، 35 رنز بناکر نمایاں رہے، افغانستان نے آخری 5 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 54 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے 2،شاہین، حسن، شاداب اور حارث نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کی پہلی وکٹ 7 رنز پر گری،حضرت اللہ ززئی صفر پر عماد وسیم کا شکار بنے۔ٹیم کا سکور 13 رنز پر ہی پہنچا تھا کہ محمد شہزاد بھی شاہین شاہ کی گیند پر 8 رنز بناکر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے۔افغانستان کی تیسری وکٹ 33 رنز پر گر ی، حارث رؤف نے اصغرافغان کو 10 رنز پر پویلین بھیجا۔ افغا نستان نے جارحانہ انداز تو اپنایا لیکن ساتھ اپنی وکٹیں بھی گنواتا رہا، حسن علی نے افغانستان کی چوتھی وکٹ 39 رنز پر گرائی،رحمان اللہ 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔افغانستان کی یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا، عمادوسیم نے کریم جنت کو 15 رنز پر آؤٹ کیا۔اس کے علاوہ نجیب اللہ زادران 22 رنز بنا کر شاداب کی گیند پر رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان نے 148 رنز کا ہدف بابر اعظم اور آصف علی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 19 اوورز میں حاصل کرلیا۔کپتان بابر اعظم 51 رنز بنا کرنمایاں رہے جبکہ  آصف علی نے 7 گیندوں پر برق رفتار 25 رنز بناکر ٹیم کو شاندار فتح دلوائی۔پاکستان کی پہلی وکٹ 12 کے مجموعی سکور پر گری جب محمد رضوان 10 گیندوں پر 8 رنز بناکر مجیب الرحمان کی گیند پر کیچ اؤٹ ہوگئے۔رضوان کے جلدی آؤٹ ہونے کے بعد کپتان بابر اور فخر زمان کے درمیان 63رنز کی شراکت قائم ہوئی لیکن یہ شراکت داری میچ کو پورا نہ کر سکی۔75 کے مجموعی سکور پر افغانستان کے کپتان نبی نے فخر زمان کو 30 رنز پر ایل بی ڈبلیو کردیا۔محمد حفیظ بھی 10 رنز بناکر راشد خان کا شکار ہوگئے۔حفیظ کو آؤٹ کرتے ہی راشد خان نے تیز ترین 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشلز وکٹوں کا ریکارڈ بنالیا۔راشد خان نے 53 میچز میں ٹی ٹوئنٹی انٹریشنل وکٹوں کی سنچری مکمل کی۔پاکستان ٹیم کا مجموعی سکور 122 رنز پر پہنچا تو کپتان بابر اعظم 51 رنز بنا کر راشد خان کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔پاکستان کو 12 گیندوں پر 24 رنز درکار تھے کہ آصف علی نے 19ویں اوور میں 4 چکھے لگاکر پاکستان کو 5 وکٹوں سے کامیابی دلوادی۔ محمد رضوان نے نجیب اللہ زادران کاکیچ پکڑ کر ایک سال میں بطور وکٹ کیپر سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی شکار کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔رضوان کے سال 2021 میں مجموعی وکٹ کیپنگ شکار کی تعداد 39 ہوگئی جبکہ بھارت کے ایم ایس دھونی نے سال 2016 میں 39 شکار کیے تھے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے کپتان بن گئے۔بابر اعظم نے یہ کارنامہ ا?ئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغا نستان کیخلاف میچ میں انجام دیا۔واضح رہے پاکستانی کپتان نے 26 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دے کر بھارت کے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ ا ہے۔ویرات کوہلی نے بطور کپتا ن ایک ہزار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز30 اننگز میں مکمل کیے تھے۔اس کے علاوہ بابر ٹی ٹوئنٹی میچز  میں  ایک ہزار رنز بنانے والے نویں کپتان ہیں۔واضح رہے پاکستان نے گروپ 2 میں پہلے بھارت اور پھر نیوزی لینڈ کو شکست سے دوچار کیا ہے لیکن اہم بات یہ ہے پاکستان نے اپنے گزشتہ دونوں میچز میں ٹاس جیتا تھا اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ماہرین کا خیال ہے متحدہ عرب امارات میں ڈیو فیکٹر کی وجہ سے ٹاس کا ایک اہم کردار ہوتاہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں 6،6 ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ ہر گروپ میں شامل ٹیمیں پانچ میچز کھیلیں گی اور 2 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔اس وقت پاکستان گروپ 2 میں 6 پوائنٹس کیساتھ پہلے افغانستان اور نمیبیا 2،2 پوائنٹس کیساتھ دو سر ے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔پاکستان اپنا چوتھا میچ 2 نومبر کو نمیبیا کیخلاف ابوظہبی میں کھیلے گا۔
پاکستان فتح

مزید :

صفحہ اول -