سب کو بند کر نیوالی حکومت اب خود بند گلی میں بند ہو چکی، مریم اورنگزیب 

سب کو بند کر نیوالی حکومت اب خود بند گلی میں بند ہو چکی، مریم اورنگزیب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے 3سال میں اپوزیشن اور تنقید کا نشانہ بنانے والی ہر زبان کو بند کیا ہے،میڈیا کی بندش مسئلے کا حل نہیں،سب کو بند کرنے والی حکومت اب خود بند گلی میں بند ہوچکی ہے۔ جمعہ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے   میڈیا سے کہاکہ نجی ٹی وی کی بغیر نوٹس، بندش، آمریت اور فسطائی کی ایک اور بین مثال ہے، وزیراعظم عمران خان نے3سال میں اپوزیشن، میڈیا اور اپنے اقدامات کو تنقید کا نشانہ بنانے والی ہر زبان، تقریر، کالم، پروگرام اور ٹی وی کو بند کیا ہے، سب کو بند کرنیوالی حکومت اب خود بند گلی میں بند ہوچکی ہے۔مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ میڈیا کی بندش مسئلے کا حل نہیں لیکن یہ ایک فسطائی ذہنیت رکھنے والی حکومت اور اس کے سربراہ عمران صاحب کی سمجھ سے باہر ہے۔
مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ آخر -