پاکستانی ٹیم کی بھارت سے فتح پر مقبوضہ کشمیر میں جشن ریفرنڈم تھا، ناہید روحی

پاکستانی ٹیم کی بھارت سے فتح پر مقبوضہ کشمیر میں جشن ریفرنڈم تھا، ناہید روحی

  

جوہانسبرگ(فہیم شبیر سے)مسلم ڈیمو کریٹک پارٹی جنوبی افریقہ کی چیئرپرسن ناہید روحی نے کہا ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھارت سے شاندارجیت پر مقبوضہ کشمیر میں جشن ریفرنڈم تھا،دنیا کی آنکھیں اب کھل جانی چاہئیں،بھارت نے کئی دہائیوں سے کشمیریوں کو محکوم بنا کر رکھا ہوا ہے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے،جوہانسبرگ میں بھارتی قونصلیٹ کے باہر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ناہید روحی نے مزید کہا کشمیریوں کی جدوجہد آزادی اور جذبہ حریت کو ختم کرنے کے بھارتی ہتھکنڈے ماضی میں بھی ناکامی سے دوچار ہوئے اور مستقبل میں بھی کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارتی مظالم انسانیت کے ماتھے پر بدنما داغ ہیں۔ بھارتی ظلم و ستم کے خلاف کشمیر کے یوم سیاہ کے موقع پرانہوں نے کہا کہ آزادی کشمیریوں کا مقدر ہے۔بھارتی مظالم کشمیریوں کی آزادی کا راستہ نہیں روک سکتے۔ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

جشن ریفرنڈم

مزید :

صفحہ آخر -