حکومت نے احساس ٹارگٹڈ سبسڈ ی پروگرام کے ڈیزائن کی منظوری دیدی: ثانیہ نشتر 

حکومت نے احساس ٹارگٹڈ سبسڈ ی پروگرام کے ڈیزائن کی منظوری دیدی: ثانیہ نشتر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) حکومت کی جانب سے قائم سٹیئرنگ کمیٹی نے احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام کے ڈیزائن کی منظوری دیدی۔معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام کا مقصد مستحق گھرانوں کو رعایتی قیمتوں پر اشیائے خوردنی کی فراہمی ہے اور پروگرام پرعملدرآمد کیلئے مربوط اور منظم موبائل پوائنٹ آف سیل کا نظام تشکیل دیا گیا ہے۔جمعہ کو احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام کی سٹیئرنگ کمیٹی کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا۔معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈویژن سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اجلاس کی صدارت کی۔ کمیٹی نے احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام کے ڈیزائن کی منظوری دی۔سٹئیرنگ کمیٹی کا مقصد احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام کی پالیسی،عملدرآمد اور کارکردگی کا جائزہ لینا ہے۔ اجلاس میں گورنر، ڈپٹی گورنرسٹیٹ بینک، صدر نیشنل بینک، ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز، چئیرمین پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ نے شرکت کی۔ دیگر شرکا میں سیکرٹری سماجی تحفظ ڈویژن، سیکرٹری انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن،سیکرٹری بی آئی ایس پی، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس بھی شامل تھے۔
ثانیہ نشتر 

مزید :

صفحہ آخر -