کالعدم تنظیم  مذاکرات کا راستہ اختیار کرے راجہ بشارت

 کالعدم تنظیم  مذاکرات کا راستہ اختیار کرے راجہ بشارت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور(این این آئی)وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کونسل کے فیصلے کے مطابق کالعدم تنظیم کو مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہیے کیونکہ کئی دنوں سے جاری احتجاج کے باعث پنجاب کے لاکھوں عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں۔ا پنے بیان میں انہوں نے کہا کہ احتجاج کے باعث سڑکیں اور ٹرانسپورٹ بند ہونے کی وجہ سے سے عام آدمی، مریض، طالبعلم اور کاروباری طبقہ سخت پریشان ہے لاہور تا راولپنڈی ٹرانسپورٹ بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کا کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا اور مجموعی طور پر صوبے کی معیشت شدید متاثر ہو رہی ہے جس کا اثر غریب آدمی پر پڑے گا راجہ بشارت نے بیرونی ممالک سے سوشل میڈیا چلانے کی خبروں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے  سوشل میڈیا کا غلط استعمال ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے خطرناک ہے انہوں نے کہا کہ غیر ملکی پاکستان دشمن قوتوں کا آلہ کار بننا کسی لحاظ سے ملک اور دین کی خدمت نہیں وزیر قانون نے واضح کیا کہ ریاستی رٹ چیلنج کر کے مرضی کے فیصلے نہیں کروائے جا سکتے کیونکہ ریاست آئین اور قانون کے تابع فیصلے کرتی ہے اور اسے دبا میں نہیں لایا جا سکتا۔
راجہ بشارت 

مزید :

صفحہ آخر -