میر علی، سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بسیڈ آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کے 2دہشتگرد ہلاک 

میر علی، سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بسیڈ آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کے 2دہشتگرد ہلاک 

  

پشاور(آن لائن)سی ٹی ڈی بنوں ریجن، پولیس اورحساس اداروں نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تاہم دیگر دہشت گرد فرار ہوگئے۔ سی ٹی ڈی بنوں ریجن، پولیس اورحساس اداروں نے میرعلی کے گاؤں بوب علی سپین وام کے حدود میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے چھاپہ مارٹیموں پراچانک فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں سے ایس ایم جی، ہینڈگرنیڈ، میگزین اورکارتوس برآمد ہوئے تاہم دیگر دہشتگرد فرار ہوگئے۔دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری،بم دھماکوں،فورسزپرحملوں میں ملوث تھے، دہشت گردوں کاتعلق کالعدم ٹی ٹی پی کے لوکل کمانڈر سے ہے۔

سی ٹی ڈی

مزید :

صفحہ آخر -