جونیئر افسروں کی تقرریوں کیخلاف درخواست پر حکومت سے جواب طلب

جونیئر افسروں کی تقرریوں کیخلاف درخواست پر حکومت سے جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس طارق سلیم شیخ نے صوبائی سیکرٹریوں اور ڈپٹی کمشنرز کے عہدے پر جونیئر افسروں کی تقرریوں کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت سے جواب مانگ لیا فاضل جج نے مقامی شہری تنویر سرور کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ دو ماہ میں لگ بھگ 22 اہم عہدوں پر جونئیر افسروں کو تعینات کیا گیا اور یہ اقدام سپریم کورٹ کے فیصلوں کی کھلی خلاف ورزی ہے. درخواست گزار کے مطابق جونئیر افسروں کے تقرر کی وجہ سے سینئر افسروں کی حق تلفی ہوئی ہے جو آئین کی خلاف ورزی ہے  درخواست میں استدعا کی گئی کہ جونئیر افسروں کی اہم عہدوں پر تعیناتیوں کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔ کیس کی مزید سماعت 11 نومبر کو ہوگی۔ 

جواب مانگ لیا

مزید :

صفحہ آخر -