جنسی ہراساں کرنے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے جسٹس شجاعت علی کوبھجوا دی

جنسی ہراساں کرنے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے جسٹس شجاعت علی کوبھجوا دی

  

 لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شجاعت علی خان نے شاہدرہ ہسپتال کی خاتون اہلکار کو جنسی ہراساں کرنے کے خلاف دائر درخواست کو سماعت کیلئے جسٹس شجاعت علی خان کے پاس بھجوا دیا متاثرہ خاتون اقراء نازنین نے صفدر شاہین پیرزادہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کا تعلق مڈل کلاس گھرانے سے اور شاہدرہ ہسپتال میں کمپیوٹر آپریٹر ہے درخواست گزار باپردہ خاتون اور ملازمت سے گھر چلاتی ہے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شہباز نے جنسی ہراساں کیا اور کپڑے پھاڑے، تھانہ شاہدرہ میں وقوعہ کی ایف آئی آر درج اور تحقیقات جاری ہیں، ایم ایس نے ڈاکٹر کیخلاف ایکشن کی بجائے درخواست گزار کیخلاف کارروائی شروع کردی، ایم ایس شاہدرہ ہسپتال نے خلاف قانون شوکاز نوٹس جاری کر دیاعدالت ایم ایس شاہدرہ ہسپتال کا شوکاز نوٹس کالعدم قرار دے۔

بھجوادی 

مزید :

صفحہ آخر -