گورنربلوچستان سید ظہورآغا نے آج اسمبلی کااجلاس طلب کرلیا

گورنربلوچستان سید ظہورآغا نے آج اسمبلی کااجلاس طلب کرلیا

  

کوئٹہ (آن لائن)گورنربلوچستان سید ظہورآغا نے بلوچستان اسمبلی کااجلاس 30اکتوبر کو سہ پہر 3بجے طلب کرلیا۔ بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گورنربلوچستان نے صوبائی اسمبلی کااجلاس 30اکتوبر بروز ہفتہ سہ پہر3بجے طلب کرلیاہے۔جس میں آئین کے آرٹیکل 108جسے قواعد وانضباط کار صوبائی اسمبلی مجریہ 1974ء کے قاعدہ نمبر 10کے ساتھ پڑھاجائے کے تحت اسپیکر کی خالی نشست پر انتخاب عمل میں لایاجائے گا۔اس سلسلے میں کاغذات نامزدگی برائے انتخاب اسپیکر بروز ہفتہ 30اکتوبر صبح8:30بجے تا12بجے دوپہر سے قبل سیکرٹری اسمبلی کے دفتر سے حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں اسمبلی اجلاس میں تمام وزیٹرز کا داخلہ بذریعہ کارڈ ہوگا۔

بلوچستان اسمبلی

مزید :

صفحہ آخر -