برطانیہ کا مزید 7ممالک کو کورونا سفری لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ

برطانیہ کا مزید 7ممالک کو کورونا سفری لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ

  

 لندن (آن لائن)برطانیہ کے ٹرانسپورٹ سیکرٹری گرانٹ شیپس نے کہا ہے کہ وہ یکم نومبر کو اپنی کورونا سفری ریڈ لسٹ سے مزید 7 ممالک کو نکال دیں گے جس کے بعدغیر ملکیوں کے انگلینڈ جانے پر پابندی ختم ہو جائے گی۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابقٹرانسپورٹ سیکرٹری گرانٹ شیپس نے کہا کہ فہرست میں شامل باقی 7 ممالک کولمبیا، ڈومینیکن ریپبلک، ایکواڈور، ہیٹی، پاناما، پیرو اور وینزویلا کو یکم نومبر کو ریڈ لسٹ سے ہٹا دیا جائے گا۔ان ممالک سے آنے والے افراد کو اب قرنطینہ ہوٹل میں 11 راتیں گزارنے کی ضرورت نہیں ہو گی اور ان ممالک کے شہریوں کو اب انگلینڈ جانے کی اجازت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ صحت عامہ کے تحفظ کے لیے احتیاطی اقدام کے طور پر ریڈ لسٹ کے زمرے کو برقرار رکھا جائے گا اور اگر کہیں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو اتو اس ملک کو اس فہرست میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت 30 سے زائد نئے ممالک اور خطوں سے آنے والے مسافروں کی کورونا ویکسینیشن کو بھی تسلیم کرے گی۔

برطانیہ

مزید :

صفحہ اول -