پاک ترکی دوستی کا لازوال رشتہ  ہمیشہ قائم رہے گا،وزیر اطلاعات

پاک ترکی دوستی کا لازوال رشتہ  ہمیشہ قائم رہے گا،وزیر اطلاعات

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات قائم ہیں، ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم عمران خان کے آپس میں گہرے تعلقات ہیں، دونوں رہنما مسلم امہ کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مشترکہ وڑن رکھتے ہیں۔ان خیالا ت کا اظہار رانہوں نے ترکی کی 98 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ترکی کے قومی دن کے موقع پر اپنے ترک بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔دونوں ممالک کے عوام دوستی اور محبت کے لازوال رشتے سے جڑے ہوئے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں پاک ترک تعلقات کو نئی جہت ملی ہے، چوہدری فواد حسین نے کہا  پاکستان اور ترکی کے درمیان دوستی اور محبت کا لازوال رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا۔وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے ترکی کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔ تقر یب میں وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان اور وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی بھی موجود تھے۔

وزیراطلاعات

مزید :

صفحہ اول -