سیلز ٹیکس ری فنڈ، ادائیگیوں کے معاملات فوری حل کرنیکی ہدایت

سیلز ٹیکس ری فنڈ، ادائیگیوں کے معاملات فوری حل کرنیکی ہدایت

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) مشیر خزانہ شوکت ترین نے سیلز ٹیکس ری فنڈ جی آئی ڈی سی ادائیگیوں کے معاملات فوری  حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔مشیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت فرٹیلائزر کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری صنعت و پیداوار کی فرٹیلائزر کی دستیابی اور طلب کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ بتایاگیاکہ یوریا پلانٹس کو گیس سپلائی سے جنوری تک 3 لاکھ ٹن اضافی فرٹیلائزر کی پیداوار ہوگی، ایک لاکھ ٹن فرٹیلائزر کی درآمد کیلئے ٹینڈر جاری کردیئے گئے ہیں۔مشیر خزانہ شوکت ترین نے ملک میں یوریا کی دستیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے گیس کمپنیوں کو فرٹیلائزر کی پیداوار کیلئے گیس کی بلاتعطل فراہمی کی ہدایت کی۔مشیر خزانہ نے سیلز ٹیکس ری فنڈ جی آئی ڈی سی ادائیگیوں کے معاملات فوری  حل کرنے کی ہدایت کی۔

شوکت ترین

مزید :

صفحہ اول -