چنیوٹ میں ختم نبوت کانفرنس اختتام پذیر: حکومت ملک بھر میں امتناع قادیانیت ایکٹ پر عملدر آمد یقینی بنائے، مقررین
چنیوٹ(حاجی عبدالغفورزاہد چوہدری سے) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوتؐ کے زیر اہتمام مرکز ختم نبوتؐ مسلم کالونی چناب نگر میں منعقد ہونے والی دو روزہ سالانہ ختم نبوتؐ کانفرنس ملکی سلامتی اور اسلامی اقدار کی تحفظ کی رقت آمیز دعا کیساتھ اختتام پذیر ہو گئی، کانفرنس کی مختلف نشستوں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا تحفظ ختم نبوت دینی تعلیمات اور علماء کرام کے ساتھ امتیازی سلوک کرنے والے حکمران جھوٹے مدعیان نبوت اور فرعون وہامان کا انجام بد بھی یاد رکھیں چناب نگر میں قادیانیوں کی طرف سے کلمہ طیبہ، قرآنی آیا ت اور اسلامی شعائر کاکھلم کھلا استعمال امتناع قادیانیت آرڈیننس کی خلاف ورزی اور پاکستان کے آئین سے مبینہ طور پر بغاوت ہے قادیانی ملکی آئین کی پاسداری کرتے ہوئے خود کو غیر مسلم اقلیت تسلیم کرکے پاکستان کے شہری ہونے کاثبو ت دیں اور چناب نگر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر مبنی رویہ ترک کر دیں شرکاء کانفرنس نے سعودی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ حرمین شریفین میں منکرین ختم نبوت قادیانیوں کے داخلہ پر پابندی کو یقینی بنانے کے لیے حج و عمرہ سمیت تمام ویزہ جات کے درخواست فارم میں عقیدہ ختم نبوت اور مرزا قادیانی کے کفر وارتداد حلف نامے کا اندراج کرے کانفرنس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ سول اور فوج کی کلیدی اسامیوں اور حساس عہدوں سے قادیانیوں کو ہٹایا جائے قادیانی تخریب کار ادارے اور عسکریت پسند تنظیمیں خدام الاحمدیہ،انصاراللہ، لجنہ اماء اللہ، تنظیم اطفال الاحمدیہ، اور تحریک وقف جدید پر مکمل پابندی عائد کی جائے چناب نگر سمیت ملک بھر میں امتناع قادیانیت ایکٹ پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ مقررین نے کہا کہ ختم نبوت کانفرنس چناب نگر کایہ اجتماع حکومت پر واضح کرتا ہے کہ آئین پاکستان قادیانیوں کو غیرمسلم قرار دیتا ہے،اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر قانون سازی کر کے ملک کو صحیح معنوں میں اسلامی جمہوریہ پاکستان بنایا جائے،اوقاف ایکٹ اورگھریلو تشدد بل کو فوری واپس لیا جائے۔دینی مدارس کے اکاؤنٹس کی بندش، کوائف طلبی کے نام پر خوف وہراس، علماء کرام کو فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کے اقدامات روکے جائیں، قادیانی مصنوعات مثلاً شیزان، ذائقہ گھی، مشموم، پران سمیت تمام کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے، تمام شرکاء اپنے اپنے شہروں میں سرکاری سطح پر چوک منظور کراکر وہاں ختم نبوت چوک کے نمایاں بورڈ لگوائیں۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام کانفرنس مسلم کالونی چناب نگر کا عظیم الشان اجتماع آزاد کشمیر او ر پنجاب اسمبلی کی طرف سے نکاح فارموں میں عقیدہ ختم نبوت پر مشتمل حلف نامے کو شامل کرنے کے اقدام کو قدرومنزلت کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی او ر محرکین قرارداد کی اس عمدہ کاوش کو خراج تحسین پیش کرتا ہے، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کا یہ اجتماع چنیوٹ انتظامیہ کے تمام اداروں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہے کہ انہوں نے تمام ترانتظامات کی تکمیل کیلئے بھرپور تعاون کیا۔ کانفرنس کی مختلف نسشتوں کی صدارت امیر مرکزیہ مولا نا پیر ناصرالدین خاکوانی،مولانا صاحبزادہ عزیزاحمد،مولانا صاحبزادہ خلیل احمدخانقاہ سراجیہ کندیاں،مولانا سید مختار الدین شاہ کربوغہ شریف،مولانا محب اللہ لورا لائی اور مولانا قاضی زاہد الحسینی سمیت متعدد روحانی شخصیات نے کی کانفرنس سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن، جمعیت علماء پاکستان کے مولانا صاحبزادہ ابو الخیر محمدزبیر، مولانا عبدالشکوررضوی، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنماؤں مولانا عزیز الرحمن جالندھری مولانا اللہ وسایا،مولانا محمد اسمعیل شجاع آبادی، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق، معروف روحانی شخصیت مولانا پیرذوالفقاراحمد نقشبندی، ممتاز سکالر عبد اللہ گل،جمعیت اہلحدیث کے مولانا سید ضیاء اللہ شاہ بخاری کے علاوہ مولانا سید محمد کفیل بخاری، مولانا کریم بخش ملتان،مولانامحمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے،مفتی شہاب الدین پوپلزئی،مولانا زاہد محمود قاسمی،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کراچی کے ڈاکٹر محمد سعید سکندر،مولانااعجاز مصطفی،مولانامفتی خالد محمود،مولانا مفتی محمد بن جمیل،مولانا تقی الدین شامزئی، مفتی محمدراشدمدنی، مولاناقاضی احسان احمد سمیت متعدد مذہبی رہنماؤ ں نے شرکت اور خطاب کیا۔
ختم نبوتؐ کانفرنس