ڈی جی ٹی او کا امیتازالرحمن چوہدری کے حق میں فیصلہ، اکبر چوہدری نے پھر چیلنج کردیا 

ڈی جی ٹی او کا امیتازالرحمن چوہدری کے حق میں فیصلہ، اکبر چوہدری نے پھر ...

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ہو پ پنجاب میں اقتدار کی جنگ کا ڈراپ سین ہو گیا۔ ڈی جی ٹی او کی طرف سے فیصلہ آنے کے بعد نومنتخب چیئرمین ہوپ پنجاب امیتازالرحمن چوہدری اور ایگزیکٹو ممبر سعید احمد ملک نے اپنی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ نومنتخب ایگزیکٹو ممبر اکبر چوہدری کی طرف سے فیڈریشن آف پاکستان کو فریق بنا کر چیئرمین ہوپ کے انتخاب کو دوبارہ کرانے کی درخواست کی گئی تھی جس پر لاہور ہائیکورٹ نے ٹریڈ یونین کے نگران ڈی جی ٹی او کو کیس حل کرنے کی ہدایت کی تھی، ڈی جی ٹی او نے امتیاز الرحمن چوہدری کے انتخا ب کو درست قرار ددیتے ہوئے رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کرا دی جس پر ہائی کورٹ نے کیس نمٹا دیا۔محمد اکبر چوہدری نے ڈی جی ٹی او کا فیصلہ تسلیم کرنے کی بجائے دوبارہ اپیل کیلئے درخواست جمع کر ا دی جس پر ہائیکورٹ نے 18نومبر کی تاریخ دیدی ہے۔ ڈی جی ٹی او کے فیصلہ آنے کے بعد نومنتخب چیئرمین ہوپ پنجاب امتیاز الرحمن چوہدری نے سبکد و ش ہونیوالے چیئرمین رانا شاہد سے چارج دینے کی درخواست کی جس کا جواب نہ آنے کے بعد ممبران کی بڑی تعداد کی درخواست پر امتیاز الرحمن چوہدری نے گزشتہ روز سیکرٹری ہو پ پنجاب شکیل احمد سے معلومات حاصل کرتے ہوئے چارج حاصل کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں امتیاز الرحمن چوہدری نے کہا ہم ایک ٹریڈ کا حصہ ہیں،الیکشن کے بعد ہمار ی کسی سے مخالفت نہیں،ہمارے دوستوں نے ڈی جی ٹی او میں درخواست دی،لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دی، ہم پیش ہوئے اب فیصلہ ہمارے حق میں آگیا ہے تو ہمارے محتر م ایگزیکٹو ممبر اکبر چوہدری اور فاؤنڈر گروپ کے چیئرمین شاہد رفیق ٹریڈ کے مفاد میں غصہ ختم کریں، ہماری رہنمائی کریں تاکہ ٹریڈ کے مسائل حل کیے جا سکیں، ہمارے باہمی اختلا فات کی وجہ سے عمرہ و حج ٹریڈ متاثر ہو رہی ہے دو سال سے عمرہ اور حج نہ ہونے سے سیکڑوں دفاتر بند ہیں، ہزاروں افراد بیروزگار ہو گئے ہیں،ٹورازم نے بنک گارنٹی 4لاکھ سے بڑ ھا کر 8لاکھ کر دی ہے سالانہ فیس 20ہزار سے بڑھا کر 32ہزار کر دی ہے ائیں ملکر ٹریڈ کے مفاد میں ایک ہو جائیں اختلافات ختم کر دیں۔میں اخلاص سے اپنی اپوزیشن کو دعوت دیتا ہوں اور اعلان کرتا ہوں مشاورتی عمل اپنائیں گے، مسائل کے حل کیلئے آگے بڑھیں گے، اس موقع پر سعید احمد ملک نے کہا ٹریڈ کو اتحاد کی ضرورت ہے،آئیں ملکر ایک پلیٹ فارم کے زریعے آگے بڑھیں۔

ہوپ پنجاب 

مزید :

صفحہ آخر -