کسی کو ملکی مفاد کے منافی سرگرمیوں کی ہر گز اجازت نہیں دی جا سکتی: وزیراعلٰی پنجاب 

    کسی کو ملکی مفاد کے منافی سرگرمیوں کی ہر گز اجازت نہیں دی جا سکتی: ...

  

       لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت اعلیٰ سطح کااجلاس منعقد ہوا،جس میں صوبے میں امن عامہ کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا-اجلاس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو امن وامان کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہاکہ ملکی مفاد کے منافی سرگرمیوں کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ عوام کے روز مرہ معمولات میں کسی کو خلل نہیں ڈالنے دیں گے۔وزیراعلی نے مزید کہاکہ بد قسمتی سے اپوزیشن جس شاخ پربیٹھی ہے اسے ہی کاٹ رہی ہے- اپوزیشن کا رویہ موجودہ حالات کے تناظر میں قومی مفادات سے متصادم ہے،اپوزیشن جماعتوں نے اپنی خفت مٹانے کی خاطر احتجاج کا سہارا لیا ہے دوسری جانب وزیراعلی نے میوہسپتال میں مظاہرین کے تشدد وفائرنگ سے زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار فرداً فرداً زخمی ڈی ایس پی، ایس ایچ او اور دیگر پولیس اہلکاروں کے پاس گئے-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے زخمی پولیس اہلکاروں کی خیریت دریافت کیااور اہلکاروں کے حوصلے اور جذبے کو سراہا، وزیراعلیٰ نے زخمی پولیس ا ہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت کی ہمدردیاں آپ کے ساتھ ہیں - حکومت آپ کے ساتھ کھڑی ہے- آپ فرض کی ادائیگی کے دوران زخمی ہوئے ہیں،حکومت آپ کی فرض شناسی کوسراہتی ہے-حکومت آپ اور آپ کے خاندان کی ہر ممکن دیکھ بھال کرتی رہے گی- آپ ہمارے ہیرو ہیں،آپ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔مزید برآں عثمان بزدارنے میر عبدالقدوس بزنجو کو وزیراعلی بلوچستان کے منصب کاحلف اٹھانے پر مبارکباد دی ہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کیلئے نیک خواہشات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں بلوچستان میں ترقی کانیا دور شروع ہوگا۔

وزیراعلی پنجاب 

مزید :

صفحہ اول -