تشدد مسائل کا حل نہیں، ہرمسلمان ناموس رسالت، عقیدہ ختم نبوتؐ کا چوکیدار: طاہر اشرفی 

تشدد مسائل کا حل نہیں، ہرمسلمان ناموس رسالت، عقیدہ ختم نبوتؐ کا چوکیدار: ...

  

 اسلام آباد (این این آئی)ملک کی موجودہ صورتحال پر پاکستان علماء کونسل نے علماء و مشائخ سے رابطوں کا سلسلہ شروع کر دیا  پاکستان علماء کونسل نے مذاکرات کے ذریعے مسائل کو حل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تحریک لبیک راستے کھول دے اور مذاکرات کو مثبت سمت پہنچانے کی کوشش کرے، تشدد مسائل کا حل نہیں ہوتا، تشدد کی بنا پر قائم تحریکیں قائم نہیں رہتیں، ہر مسلمان رسول اکرم ؐ کی ناموس رسالت و عقیدہ ختم نبو ت ؐکا چوکیدار ہے، علماء و مشائخ سے رابطوں کا آغاز کیا ہے، تحریک لبیک کی قیادت حکومت کے ذمہ داروں سے24 گھنٹے میں مل کر مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے، پاکستان سعودی عرب تعلقات لازوال ہیں، سعودی عرب کی قیادت کے شکر گزار ہیں، یہ بات چیئرمین پاکستان علماء کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کے اندر جو صورتحال ہے اس پر پاکستان علماء کونسل کے پلیٹ فارم سے ہم نے کوشش کی ہے کہ مذاکرات سے معاملات کو حل کیا جائے پاکستان علماء کونسل نے تمام مکاتب فکر کے قائدین سے رابطوں کا سلسلہ شروع کیا ہے، ہماری کوشش ہے کہ افہام و تفہیم اور مذاکرات کے ذریعے اس مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کریں  وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اقوام متحدہ، او آئی سی، دنیا کے ہر پلیٹ فارم پر اسلامک فوبیا اور ناموس رسالت ؐکے مسئلہ پر نہ صرف بات کی ہے بلکہ پاکستان کی قرارداد کے اوپر او آئی سی کے وزرائے خارجہ نے متفقہ طور پر اس قرار داد کی توثیق کہ اقوام متحدہ میں مقدسات کی توہین پر قانون سازی کی جائے،ملک بھر کے علماء و مشائخ التماس کرتے ہیں کہ راستے کھولے جائیں، مذاکرات کیے جائیں، معاملات کو افہام تفہیم کے ذریعے حل کیا جائے  جلد سعودی عرب سے سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطحی وفد پاکستان آ رہا ہے،   پاکستان نے ہمیشہ سعودی عرب پر حملوں کی مذمت کی ہے اور سعودی عرب کی سلامتی، دفاع اور استحکام کیلئے ہم سعودی عرب کی قیادت اور عوام کے شانہ بشانہ ہیں۔

طاہر اشرفی

مزید :

صفحہ آخر -