این اے 133، ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کیلئے پنجاب حکومت کاالیکشن کمیشن کو خط

این اے 133، ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کیلئے پنجاب حکومت کاالیکشن کمیشن کو خط

  

        لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں)حکومت پنجاب نے لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب ملتوی کروانے کیلئے الیکشن کمیشن سے رابطہ کرلیا۔محکمہ داخلہ پنجاب نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کوخط لکھا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کالعدم تنظیم نے پرتشدد لانگ مارچ شروع کررکھا ہے اور مظاہرین کے تشدد سے کئی پولیس اہلکارشہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔خط میں کہا گیا ہے ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے بھی ضمنی الیکشن ری شیڈول کرنے کی سفارش کی ہے۔خط میں درخواست کی گئی ہے کہ امن وامان کی صورتحال کے باعث ضمنی الیکشن ری شیڈول کیا جائے۔خط کے متن میں کہا گیا ہے 19 نومبرکو خادم حسین رضوی کی برسی بھی ہے، امن وامان کی صورتحال خراب ہوسکتی ہے۔دوسری جانب امیدواروں کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری کا الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔ریٹرننگ افسر نے جمشید اقبال چیمہ،شائستہ پرویز ملک اور اسلم گل سے وضاحت طلب کرتے ہوئے تینوں امیدواروں سے یکم نومبر کو جواب مانگ لیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقے میں پینا فلیکس اور بل بورڈز مطلوبہ سائز سے بڑا لگانے پر نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔

این اے 133

مزید :

صفحہ اول -