کالعدم تنظیم کا احتجاج، تحصیلداروں کے امتحانات دوسری بار ملتوی 

    کالعدم تنظیم کا احتجاج، تحصیلداروں کے امتحانات دوسری بار ملتوی 

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر) پنجاب پبلک سروس کمیشن نے کالعدم تنظیم کے احتجاج کے سبب تحصیلداروں کے امتحان ملتوی کر دئیے۔پبلک سروس کمیشن کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق تحصیلداروں کے امتحانات کو دوسری بار ملتوی کیا گیا ہے، پہلے 24 اکتوبر کو ہونا تھے، کالعدم تظیم کے مارچ اور امن و امان کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ملتوی کیا گیا تھا جبکہ اب 30 اکتوبر کو ہونیوالے تحصیلداروں کے امتحان پھر ملتوی کر دئیے گئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ اب تحصیلداروں کے امتحان اگلے ماہ 11 نومبر کو ہوں گے۔

  تحصیلدار امتحان

مزید :

صفحہ اول -