حکومت نے گندم کا 90 ہزار ٹن کادوسرا ٹینڈر بھی مہنگی بولی موصول ہونے پر منسوخ کر دیا
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)مہنگی چینی کے ٹینڈرز کے بعد گندم کی درآمد کے ٹینڈرز بھی منسوخ ہونے لگے زرائع کے مطابق حکومت نے گندم کا نوے ہزار ٹن کادوسرا ٹینڈر مہنگی بولی موصول ہونے پر منسوخ کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق حکومت نے گندم کی درآمد کا دوسرا ٹینڈر بھی منسوخ کر دیا ہے 90 ہزار ٹن درآمد کا ٹینڈر مہنگی بولی کے باعث منسوخ کیا گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ گندم کی درآمد کیلئے کم سے کم بولی 394.38 ڈالر فی ٹن موصول ہوئی جسکے تحت گندم کی لینڈڈ کاسٹ فی من تقریبا 2745 روپے اور 68 روپے فی کلو سے زیادہ میں پڑتی تھی ذرائع کے مطابق گندم کی درآمد کیلئے پہلے ٹینڈر میں کم سے کم بولی388.83 ڈالر فی ٹن ملی تھی،زرائع کے مطابق گندم کی پورٹ پر لینڈنگ 68 روپے فی کلو سے زیادہ میں پڑتی گندم پاسکو اور خیبر پختون خواہ کیلئے درآمد کی جانی تھی وفاقی حکومت کا رواں مالی سال40 لاکھ ٹن تک گندم درآمد کرنے کا پلان ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے گذشتہ مالی سال 36 لاکھ 12 ہزار 638 ٹن گندم درآمد کی جبکہ2020-21 میں گندم کی درآمد پر 98 کروڑ ڈالرز سے زائد خرچ کرچکی ہیزرائع کے مطابق اس سال گندم کی پیداوار 2 کروڑ 72 لاکھ 73 ہزار ٹن رہی ہے۔
گند