سٹیٹ بینک نے جولائی تا ستمبر بینکوں پر 46کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے 

سٹیٹ بینک نے جولائی تا ستمبر بینکوں پر 46کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے عائد ...

  

لاہور(این این آئی)اسٹیٹ بینک نے جولائی سے  ستمبر کے دوران متعدد بینکوں پر کروڑوں روپے کے جرمانے عائد کئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مرکزی بینک نے نیشنل بینک سمیت 4 بینکوں پر 46 کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے ہیں۔نیشنل بینک پر 28 کروڑ، سلک بینک پر 13 کروڑ 24 لاکھ، یوبی ایل بینک پر 3 کروڑ 85 لاکھ کے جرمانے کئے گئے ہیں۔انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا ان پاکستان پر ایک کروڑ 35 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔نیشنل بینک پر کسٹمرز کی شناخت، اینٹی منی لانڈرنگ،قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پرجرمانہ عائد کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں پر فارن ایکس چینج، بینکنگ آپریشنز میں قواعد و ضوابط پر عمل نہ کرنے پر جرمانے کیے گئے۔

بینک جرمانے

مزید :

صفحہ اول -