سوشل میڈیا پرکالعدم ٹی ایل پی کیلئے پروپیگنڈا کرنیوالے 32افراد گرفتار

  سوشل میڈیا پرکالعدم ٹی ایل پی کیلئے پروپیگنڈا کرنیوالے 32افراد گرفتار

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا  ہے کہ جعلی سوشل میڈیا اکاونٹس کے ذریعے نفرت انگیز پروپیگنڈا کرنے والے 32 افراد گرفتار کرلئے گئے ہیں۔  جمعہ کو  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ رات ایک اہم کارروائی میں کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے 32 اراکین کو گرفتار کیا گیا ہے، یہ لوگ جعلی سوشل میڈیا اکاونٹس کے ذریعے نفرت انگیز پرپیگنڈا کر رہے تھے۔ وزیراطلاعات نے کہا  جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کیخلاف بڑا ایکشن شروع کر دیا گیا ہے جلد ہی مزید گرفتاریاں ہوں گی۔

سوشل میڈیا 

مزید :

صفحہ اول -