امریکہ کا افغانستان کیلئے 144 ملین ڈالر امدادکااعلان 

      امریکہ کا افغانستان کیلئے 144 ملین ڈالر امدادکااعلان 

  

واشنگٹن (این این آئی)امریکہ انسانی بحران سے دوچار افغانستان کے لیے قریب ایک سو چوالیس ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ پہلے سے اعلان شدہ امداد سے اضافی ہے۔ رواں برس کے دوران امریکہ اس شورش زدہ جنوب ایشیائی ملک کے لیے مجموعی طور پر چار سو چوہتر ملین ڈالر کی امداد دے چکا ہے۔ اضافی امداد کا اعلان کرتے ہوئے نیشنل سکیورٹی کونسل کی جانب سے واضح کیا گیا کہ یہ رقوم طالبان کے توسط سے تقسیم نہیں کی جائیں گی بلکہ انسانی ہمدردی کا کام کرنے والی تنظیموں کے ذریعے بانٹی جائے گی۔ اس امداد کا اعلان ایسے وقت میں کیا گیا جب ایک روز قبل اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام نے بتایا کہ افغان عوام کو خوراک کی شدید کمی کا سامنا ہے۔

امریکی امداد

مزید :

صفحہ اول -