کورونا،مزید17اموات،مثبت کیسز کی شرح1.46فیصد رہی
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید17افراد انتقال کرگئے،مثبت کیسز کی شرح 1.46 فیصد رہی۔ جمعہ کونیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کیلئے 45 ہزار 093 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 659افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔گز شتہ روز اس وباء نے مزید 17افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1.46 فیصد ریکارڈ ہوئی۔ اس کے علاوہ 1395 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ کورونا وائر س کیخلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا ء کیخلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروا زے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعا عیں وا ئرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔
کورونا