مہنگائی کیخلاف کراچی سمیت سندھ بھر میں پیپلز پارٹی کااحتجاج 

      مہنگائی کیخلاف کراچی سمیت سندھ بھر میں پیپلز پارٹی کااحتجاج 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        کراچی(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے تحت جمعہ کومہنگائی،معاشی بدحالی اورسلیکٹڈ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف ملک گیراحتجاج کے تحت کراچی کے 6 اضلاع سمیت سندھ کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرزمیں احتجاجی مظاہرے کیے گئے پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن  کے تحت احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماؤں سینیٹرمیاں رضا ربانی،پیپلزپارٹی کی نائب صدرسینیٹر شیری رحمن،سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ،سینٹرسلیم مانڈوی والا،سینیٹرتاج حیدر،پیپلزپارٹی سندھ کے سیکرٹری جنرل وقارمہدی، شہلارضا،مرتضی وہاب دیگرکا کہنا ہے کہ مہنگائی کے خلاف ملک گیرمظاہرے نااہل سرکارپرعوامی عدم اعتمادہے آئی ایم ایف اورحکومت کے مابین خفیہ معاہدے کے تحت ملک میں مہنگائی کا طوفان آیا ہے پارلیمنٹ سے بالاترکیے گئے عوام دشمن معاہدوں کے خاتمہ  کے لیے نیازی حکومت کوگھربھیجنا ہوگا پاکستان پیپلزپارٹی کراچی جنوبی کے تحت ریگل چوک پراحتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹررضاربانی نے کہاکہ ملک بھرکے عوام آئی ایم ایف اورپی ٹی آئی حکومت کے خلاف سراپااحتجاج ہیں، نہوں نے کہاکہ حکومت اورآئی ایم ایف کے مابین خفیہ معاہدہ ہواہے جس کا پارلیمنٹ کوپتہ ہے نہ عوام کو،حکومت نے امریکی سامراج اورآئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کیاہے،اگرمعاہدہ ختم کرنا ہے تونیازی کی حکومت کوختم کرنا پڑیگا۔ پیپلزپارٹی کی نائب صدرسینیٹرشیری رحمن نے کہاکہ حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہوچکی  آج سے عدم اعتمادکی تحریک شروع ہوچکی ہے پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی نے کہاکہ ہمیں نیا نہیں پرانا قائد اعظم اور قائد عوام کا پاکستان چاہئے۔مظاہرے میں سینیٹر شہادت اعوان،جاوید ناگوری،سینیٹریوسف بلوچ،خلیل ہوت ایم پی ایشمیم ممتاز،شازیہ سنگھاردیگرنے شرکت کی اورخطاب کیا۔پیپلزپارٹی ضلع ملیرکے تحت سابق وزیرراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر محمد ساجد جوکھیو, وزیراعلی سندھ کے معاون خاص سلمان عبداللہ مراد بلوچ کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرے میں ایم این اے آغارفیع اللہ،اراکین سندھ اسمبلی راجہ رزاق،یوسف بلوچ،شاہینہ شیرعلی،سلیم بلوچ،میرعباس تالپور،جان محمد بلوچ،امداد جوکھیو،نذیربھٹو دیگرنے شرکت کی۔ سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلاول بھٹونے سب پارٹیوں کودعوت دی ہے کہ میدان میں آئیں اورنااہل سرکار،چوروزیراعظم کوگھر بھیجیں،پیپلزپارٹی نے ہردورمیں ڈکٹیٹرکوگھربھیجا ہے،مہنگائی کے طوفان کا خاتمہ نااہل سرکارکی رخصت کے بغیرنہیں ہوگا، چوروزیراعظم گھربھیجنا ہوگا۔پیپلزپارٹی ضلع کورنگی کے تحت سنگرچورنگی پرمظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینئررہنما سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ عمران نیازی نے مہنگاء کی انتہا کردی ملک کی 74 سالہ تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے۔  مظاہرے سے جاوید شیخ، مرزا مقبول، ذوالفقار قائمخانی اور دیگر عہدیداروں نے بھی خطاب کیا۔پیپلزپارٹی ضلع شرقی کے تحت الآصف اسکوائرسہراب گوٹھ پراحتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ اس وقت عمران خان کی بد انتظامی کی وجہ سے پورا ملک سراپا ااحتجاج ہے، حبیب الدین جنیدی، لالہ رحیم، آصف خان، شرمیلا فاروقی، وقاص شوکت، سردار نزاکت دیگر نے بھی خطاب کیا۔پاکستان پیپلزپارٹی ضلع سینٹرل کے تحت لیاقت آباد میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کی وزیر برائے سوشل ویلفیئر سیدہ شہلا رضا نے کہاکہ عمرانی حکومت نے عوام کوزندہ درگورکردیا ہے۔ پیپلزپارٹی ضلع غربی کے تحت احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضی،ایم این اے قادرخان مندو خیل،ڈاکٹرشاہدہ رحمانی، لیاقت آسکانی، علی احمد جان اور دیگرنے کہاکہ موجود حکومت نے مہنگائی کا جن آزاد کردیا ہے کراچی میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں پیپلزیوتھ،پیپلزلیبربیورو،پیپلزپارٹی شعبہ خواتین سمیت دیگرذیلی تنظیموں کے کارکنان اورمحنت کشوں نے شرکت کی،مظاہرین نے مہنگائی اوربیروزگاری کے خلاف غم وغصے کا اظہارکرتے ہوئیحکومت کے خلاف شدید نعرے بازی اوروزیراعظم کے استعفے کا بھی مطالبہ کیااور چورہے چورہے وزیراعظم چورہے کے نعرے بلند کرتے رہے۔مہنگائی کے خلاف احتجاج کی اہمیت کواجاگرکرنے کے لیے پیپلزپارٹی کے بعض رہنما اورکارکنان نے سائیکل،گدھا گاڑی،موٹرسائیکلزپربیٹھ کرمظاہروں میں شرکت کی اوراحتجاج ریکارڈ کرایا۔ 
پیپلزپارٹی احتجاج 

مزید :

صفحہ اول -