نعمان نیاز نے شعیب اختر کی  نہیں ملک کی توہین کی،قاسم سوری

نعمان نیاز نے شعیب اختر کی  نہیں ملک کی توہین کی،قاسم سوری

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری بھی سرکاری ٹی وی کے میزبان نعمان نیاز کے تنازع پر سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کا ساتھ دینے میدان میں آگئے۔ قاسم سوری نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر کے ہمراہ لی گئی اپنی تصویر شیئر کی۔ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے قاسم سوری نے کہا کہ ’اخلاق سے قومیں بنتی اور بگڑتی ہیں، انسان کو جانوروں سے ممتاز کرنے والی اصل شے اخلاق ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے عظیم قومی ہیرو شعیب اختر کے ساتھ ایک نام نہاد کرکٹ ایکسپرٹ کے انتہائی جاہلانہ رویے کی شدید مذمت اور فوری کاروائی کا مطالبہ کرتا ہوں۔قاسم سوری نے کہا کہ نعمان نیاز نے شعیب اختر کی نہیں بلکہ پاکستان کی توہین کی ہے۔

قاسم سوری

مزید :

صفحہ اول -