وزیر مملکت زرتاج گل کی گاڑی  میں آگ لگ گئی،سوار نہیں تھیں 

    وزیر مملکت زرتاج گل کی گاڑی  میں آگ لگ گئی،سوار نہیں تھیں 

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)    وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی گاڑی میں آگ لگ گئی۔ زرتاج گل کی سرکاری گاڑی بھوربن پی سی ہوٹل میں کھڑی تھی۔ نجی ٹی وی   رپورٹ کے مطابق  کے مطابق گاڑی کھڑی تھی کہ اس میں آگ بھڑک اٹھی۔خوشی قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ زرتاج گل کی گاڑی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پرر سامنے آئی ہے۔اس حوالے سے تاحال زرتاج گل کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ جس وقت گاڑی میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تب زرتاج گل گاڑی میں موجود نہیں تھیں۔ 

  زرتاج گل

مزید :

صفحہ اول -