جنگ سے تباہ حال ملک دوبارہ تعمیر کیا، مہنگائی پر بھی قابو پاسکتے ہیں: آصف زرداری 

    جنگ سے تباہ حال ملک دوبارہ تعمیر کیا، مہنگائی پر بھی قابو پاسکتے ہیں: آصف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


         کراچی(آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری نے مہنگائی اور بیروزگاری کیخلاف ملک گیر احتجاج پر جیالوں کو شاباش دی ہے اورکہاہے پیپلزپارٹی جنگ سے تباہ حال ملک کی دوبارہ تعمیر کر سکتی ہے تو مہنگائی پر بھی قابو پا سکتی ہے،آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ہمارے دور میں دو خطرناک سیلاب آئے مگر نہ انسانی خوراک میں کمی ہوئی نہ مہنگائی،ہم غریبوں کے ہیں اور غریب ہمارے ہیں،اسلئے غریبوں کی مشکلات ختم کرتے ہیں،اب ملک کا ہر شہری مہنگائی اور بیروزگاری کا شکار ہے،ہم کسی سے انتقام لینے میں وقت ضائع نہیں کرتے ہما ر ی ترجیح عوام کی خدمت ہوتی ہے۔آصف زرداری نے کہا ہم پھر آئیں گے، برطرف ملازمین کو بحال کریں گے اور روزگار کے وسائل پیدا کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری میدان میں آ چکے ہیں فتح عوام کی ہوگی پیپلزپارٹی مہنگائی بھی ختم کرے گی اور عوام میں خوشحالی بھی لائے گی۔
زرداری

مزید :

صفحہ اول -