عمران اسماعیل کی ترکی میں گورنر استنبول علی یرلیکایا سے ملاقات 

عمران اسماعیل کی ترکی میں گورنر استنبول علی یرلیکایا سے ملاقات 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ترکی میں گورنر استنبول علی یرلیکایا (Ali Yerlikaya)سے ملاقات کی۔ ملاقات میں تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ترکی میں غیر قانونی امیگرینٹس کے طور پر گرفتار پاکستانیوں کی رہائی کے حوالہ سے اقدامات پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ گورنر سندھ نے ترکی کے قومی دن کے حوالہ سے ترکی کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک جذبات کا اظہار کیا۔ گورنر سندھ نے گورنر استنبول کو کراچی آنے کی دعوت دی جو انہوں نے خوشدلی سے قبول کی۔ گورنر سندھ نے ترکی کی قیادت کا کشمیر کاز کے لئیے پاکستان کے مؤقف کی تائید پر شکریہ بھی ادا کیا۔ ملاقات میں باہمی تجارتی تعلقات اور ٹریڈ والیوم بڑھانے کے سلسلے میں اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ جس طرح استنبول ترکی کا تجارتی مرکز ہے ویسے ہی کراچی پاکستان کا تجارتی حب ہے۔ گورنر استنبول نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے دیرینہ مذہبی، تاریخی اور سفارتی تعلقات ہیں۔ 

مزید :

صفحہ اول -