موجودہ حکومت یورپ کو خوش کرنے کیلئے کسی بھی حدتک جارنے کو تیار: فضل الرحمن 

موجودہ حکومت یورپ کو خوش کرنے کیلئے کسی بھی حدتک جارنے کو تیار: فضل الرحمن 

  

     چناب نگر(نامہ نگار)نااہل حکمرانوں کی نااہل پالیسیوں نے پاکستان کو دنیا بھر میں تنہا کردیا ہے حکومت ناجائز اور نالائق ہے پاکستان اس وقت معاشی بحران کی انتہا پر ہے پی ڈی ایم ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کرے گی موجودہ حکومت کی غلطیوں کی وجہ سے دوست ممالک بھی آج ہمارے ساتھ نہیں ہیں ہمیشہ مذہبی جماعتوں کو دبانے کی کوشش کی گئی قائد جمعیت سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن کا پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب انہوں نے کہا کہ یہ ملک اسلام کے نام پر بنایا گیا ریاست اسلامی نظرئیے کی حفاظت کرنے کی بجائے اسلام مخالف نظرئیے پر چل رہی ہے ریاست مغرب کی خوشی کے لئے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کی نااہل پالیسیوں نے ملک کو دنیا بھر میں تنہا کردیا ہے حتی کہ دوست ممالک بھی آج ہم سے ناراض ہیں ملک معاشی بحران کی انتہا کو پہنچ چکا ہے اور آج آئی ایم ایف کی مدد کے بغیر معاشی نظام چلانا مشکل ہوچکا سابق حکومتوں میں ملکی معاشی حالات اتنے بدترین نہیں تھے جتنے آج ہیں اور مزید معاشی حالات مزید خراب ہو رہے ہیں سعودی عرب سے ملنے والے قرضے کی قسط باقی تھی جو روک لی گئی تھی اب ادا کردی گئی اور قسط حاصل کرنے کے لئے انہیں سعودی عرب جانا پڑا موجودہ حکومت نے مذہبی جماعتوں کے خلاف سخت پالیسیاں بنائی ہیں جبکہ دوسری جانب لبرل طبقہ ریاست کو برا کہے یا جرنیلوں کو برا کہے انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں اور نہ ہی انہیں کوئی خطرہ ہے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں حکومت کے خلاف مظاہرے ہورہے ہیں جس پر ملک بھر میں مظاہرے ہورہے ہیں۔ظلم اور تشدد کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔حکمرانوں نے عوام کا آئینی اور قانونی قتل کیا ہے حیرانگی کی بات ہے کہ موجودہ حکومت کے آدھے وزرا کچھ اور آدھے وزرا کچھ کہہ رہے ہیں، اگر مذہبی جماعت بھارتی ایجنڈا پر کام کررہی ہے تو موجودہ حکومت کا کے ایجنڈے پر کام کر رہی تھی، ملک میں بیروزگاری لاقانونیت بد امنی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

فضل الرحمن

مزید :

صفحہ اول -